?>?> کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد - اسلام ٹائمز
0
Friday 14 May 2021 18:19

کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد

کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 2 گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد ہوئیں، لاشیں گلستان جوہر، بن قاسم اور بلدیہ سے ملی ہیں، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 2 گھنٹوں کے دوران گلستان جوہر، بن قاسم اور بلدیہ سے 3 لاشیں برآمد ہوئیں، جس میں سے گلستان جوہر بلاک 7 سے 11 سالہ لڑکی کی تشدد زدہ لاش ملی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ لڑکی کی شناخت فاطمہ دختر اعجاز کے نام سے ہوئی۔ دوران تفتیش پڑوسی نے بیان میں بتایا کہ لڑکی جھگیوں میں رہتی تھی اور چچا تشدد کرتا تھا، جس کے بعد پولیس نے چچا چچی کو شامل تفتیش کرلیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کارروائی کریں گے۔ پولیس کے مطابق 11 سالہ یتیم بچی فاطمہ کو تشدد کرکے ہلاک کیا گیا، بچی کی گردن پر گلا گھونٹنے کے نشانات ہیں، مقتول بچی اپنے چچا ندیم کے ساتھ رہتی تھی۔

دوسرے واقعے میں بن قاسم تھانہ کی حدود سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 سالہ کریم بخش کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، کریم بخش علی محمد گوٹھ میں اکیلا رہائش پذیر تھا۔ اسی طرح بلدیہ جنگل اسکول کے قریب سے 60 سالہ شخص کی لاش ملی، 60 سالہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 932497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش