0
Friday 14 May 2021 19:15

فلسطین کے حالات اب بیانات سے بڑھ کر عملی اقدامات کا تقاضہ کررہے ہیں، علامہ ناظر عباس تقوی

فلسطین کے حالات اب بیانات سے بڑھ کر عملی اقدامات کا تقاضہ کررہے ہیں، علامہ ناظر عباس تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ فلسطینی عوام ایک بڑی آزمائش سے گزر رہی ہے اور اسرائیل نے اپنے ظلم و بربریت کی بڑی تاریخ رقم کر ڈالی ہے، آج فلسطین کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے،  اسرائیلی حملوں میں کئی افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہیں، بچے زخمی ہیں، بوڑھے زخمی ہیں، خواتین زخمی ہیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں ایس یو سی سندھ کے صدر نے کہا کہ ایسی صورتحال میں مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں فلسطینی عوام کو تنہا نہ چھوڑیں، فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ ہے، اس وقت امت کے کاندھوں پر جو ذمہ داری عائد ہوئی ہے وہ بیانات سے بڑھ کر ہے، فلسطین کے حالات اب بیانات سے بڑھ کر عملی اقدامات کا تقاضہ کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 932511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش