QR CodeQR Code

فلسطین کیلئے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اپنا کردار ادا کریں، ایم کیو ایم حقیقی

14 May 2021 19:38

ایک بیان میں رہنما ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ پاکستانی قوم فلسطین، کشمیر، برما سمیت دنیا بھر کے تمام مظلوم مسلمانوں کے غم میں ناصرف انکے ساتھ ہیں بلکہ مشکل کی ہر گھڑی میں انکی مکمل حمایت اور سپورٹ کرتے رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے سیکریٹری جنرل عارف اعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بر بریت کے سبب درجنوں بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشت گردی انسانی حقوق و عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جس پر اقوام متحدہ، عالمی برادری اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی امت مسلمہ کیلئے واضح پیغام ہے، اس خاموشی کو نا صرف امت مسلمہ کا سمجھنا ہوگا بلکہ فی الفور کل مسلم ممالک کانفرنس کے انعقاد کو یقینی بناکر دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والی بربریت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا۔

رہنما ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ دیکر دنیا بھر کے مسلمانوں کو اسلام کے پرچم تلے ایک قوم کی حیثیت سے متحد کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس کیلئے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم فلسطین، کشمیر، برما سمیت دنیا بھر کے تمام مظلوم مسلمانوں کے غم میں ناصرف انکے ساتھ ہیں بلکہ مشکل کی ہر گھڑی میں انکی مکمل حمایت اور سپورٹ کرتے رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 932512

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932512/فلسطین-کیلئے-پاکستان-سمیت-تمام-اسلامی-ممالک-اپنا-کردار-ادا-کریں-ایم-کیو-حقیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org