QR CodeQR Code

بھارت کورونا کے خلاف ہمت نہیں ہارے گا، نریندر مودی

14 May 2021 22:15

نریندر مودی نے ’وزیراعظم کسان سمان ندھی اسکیم‘ کی کسانوں کو آٹھویں قسط جاری کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ ایک سو سال بعد شدید وباء آئی ہے جو ہمارا امتحان لے رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی نے کورونا سے ہورہے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آج کہا کہ ہندوستان اس کے خلاف ہمت نہیں ہارے گا، لڑے گا اور جیتے گا۔ نریندر مودی نے ’وزیراعظم کسان سمان ندھی اسکیم‘ کی کسانوں کو آٹھویں قسط جاری کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ ایک سو سال بعد شدید وباء آئی ہے جو ہمارا امتحان لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وباء نادیدہ دشمن اور متعدد شکل والی بھی ہے، اس دوران بہت سے لوگوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے، گزشتہ کچھ وقت سے لوک تکلیف برداشت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور سائنسدان کووڈ 19 چیلنج کا مقابلہ کررہے ہیں۔ مودی نے کہا کہ وسائل کے تعطل کو دور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے تمام حصے پوری قوت سے لگے ہیں اور کووڈ 19 اسپتال اور آکسیجن پلانٹ قائم کئے جارہے ہیں، آکسیجن کی کمی کو دور کرنے کے لئے دور دراز کے علاقوں سے آکسیجن ریل چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہم کورونا سے جیت حاصل کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 932516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932516/بھارت-کورونا-کے-خلاف-ہمت-نہیں-ہارے-گا-نریندر-مودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org