QR CodeQR Code

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا 16 مئی کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان

14 May 2021 20:18

ایک بیان میں صابر ابومریم نے کہا ہے کہ تمام سیاسی اور مذہبی رہنما مقبوضہ فلسطین میں جاری صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف اور مظلوم نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کے دن کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منائیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے اپیل کی ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف اتوار کے روز کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا جائے۔ ایک بیان میں صابر ابومریم نے کہا ہے کہ تمام سیاسی اور مذہبی رہنما مقبوضہ فلسطین میں جاری صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف اور مظلوم نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کے دن کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منائیں، اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرے، تقاریب، ویڈیو لنک بیسڈ کانفرنسز اور ویبنار کا انعقاد کیا جائے اور مظلوم نہتے فلسطینیوں کے حق میں ہر سطح پر آواز بلند کی جائے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور صدرمملکت عارف علوی سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ 16 مئی بروز اتوار کو "یوم یکجہتی فلسطین” قرار دے کر نہتے فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیلی دہشتگرادانہ اقدامات کرتے ہوئے سرکاری سطح پر اقدامات کریں۔


خبر کا کوڈ: 932517

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932517/فلسطین-فاؤنڈیشن-پاکستان-کا-16-مئی-کو-یوم-یکجہتی-منانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org