QR CodeQR Code

غزہ پر صیہونی حملے جاری، 17 بچوں سمیت 83 فلسطینی شہید

14 May 2021 22:59

فلسطینی وزارت صحت کیمطابق غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی حملوں میں تاحال 83 نہتے شہری شہید اور 478 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ شہید ہونیوالوں میں 17 بچے و 7 خواتین اور زخمیوں میں 115 بچے اور 50 خواتین بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی حملوں میں تاحال 83 نہتے شہری شہید ہو چکے ہیں۔ فلسطینی ای مجلے شہاب نیوز کے مطابق، وزارت صحت کے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ شہید ہونے والوں میں 17 بچے اور 7 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 478 دوسرے شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 115 بچے اور 50 خواتین شامل ہیں۔ شہاب نیوز کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی گئی جس کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے بھی غاصب غیرقانونی یہودی آبادیوں کو ہزاروں راکٹوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے تاحال 1500 سے زائد راکٹ فائر کئے جا چکے ہیں جبکہ فلسطینی مزاحمتی محاذ کی راکٹ باری کے نتیجے میں اسرائیلی شہر حیفا کے جنوب میں واقع "عیمک یزرعیل" نامی یہودی بستی بھی پہلی مرتبہ ان جوابی حملوں کا نشانہ بنی ہے۔


خبر کا کوڈ: 932523

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932523/غزہ-پر-صیہونی-حملے-جاری-17-بچوں-سمیت-83-فلسطینی-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org