0
Friday 14 May 2021 23:57

اسرائیلی جارحیت سعودی فوجی اتحاد کے منہ پر طمانچہ ہے، مرکزی جماعت اہلسنّت

اسرائیلی جارحیت سعودی فوجی اتحاد کے منہ پر طمانچہ ہے، مرکزی جماعت اہلسنّت
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ مفتی محمد زبیر ہزاروی نے کہا ہے کہ فلسطین امت مسلمہ کی شہ رگ ہے، حکمران خواب غفلت سے بیدار ہو جائیں، اسرائیلی ظلم اور جارحیت او آئی سی اور اکتالیس ملکی سعودی فوجی اتحاد کے منہ پر طمانچہ ہے، پاکستان کا بچہ بچہ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہے، ملک کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں فلسطین پر اسرائیلی ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کریں، دارالعلوم غوثیہ کراچی میں شیخ الحدیث مفتی عبدالحلیم ہزاروی کے مزار پر منعقدہ ہنگامی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مفتی محمد زبیر ہزاروی نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے فلسطین اور کشمیر پر خاموشی توڑ دیں۔

مفتی محمد زبیر ہزاروی نے کہا کہ پُرامن نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کا وحشیانہ حملہ تمام انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے، جب تک مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، اس وقت دنیا میں امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، وقت آچکا ہے کہ امت مسلمہ بھی صرف مذمت نہیں بلکہ اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف دوٹوک پالیسی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک باالخصوص او آئی سی فی الفور اجلاس طلب کرے اور مسلم حکمران فوری ایکشن لے کر اسرائیل کو للکاریں۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کی نشانی ہے اور رہے گی، اس کی حیثیت کو کوئی چھین نہیں سکتا۔
خبر کا کوڈ : 932528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش