QR CodeQR Code

پاک فوج میں سپاہی سے جنرل تک ایک خاندان میں پروئے ہوئے ہیں، فواد چوہدری

15 May 2021 00:05

اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف نے عید الفطر کا دن لائن آف کنٹرول پر فوجی دستوں کےساتھ گزارا، فوج کی دیگر قیادت بھی اپنے ٹروپس کے ساتھ موجود رہی۔ ان کی راتیں جاگتی ہیں تاکہ عوام رات کو سو سکیں، ہمیں آپ پر فخر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج میں سپاہی سے جنرل تک یہ جوان ایک خاندان میں پروئے ہوئے ہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید الفطر کا دن لائن آف کنٹرول پر فوجی دستوں کےساتھ گزارا، فوج کی دیگر قیادت بھی اپنے ٹروپس کے ساتھ موجود رہی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاک فوج میں سپاہی سے جنرل تک یہ جوان ایک خاندان میں پروئے ہوئے ہیں، ان کی راتیں جاگتی ہیں تاکہ عوام رات کو سو سکیں، ہمیں آپ پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید الفطر ایل او سی پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزاری تھی۔ اس موقع پر انہوں نے فوجی جوانوں کے حوصلے، جذبے اور آپریشنل تیاری کو سراہا، اور کورونا کی روک تھام کے لئے سول انتظامیہ سے فارمیشن کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 932529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932529/پاک-فوج-میں-سپاہی-سے-جنرل-تک-ایک-خاندان-پروئے-ہوئے-ہیں-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org