0
Saturday 15 May 2021 00:31

زیادہ پیسے مانگنے پر درزی کی دکان پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

زیادہ پیسے مانگنے پر درزی کی دکان پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ گوجرانوالہ میں درزی کی دکان پر فائرنگ سے ایک بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں واقع گلشن عدیل کالونی میں 2 افراد نے عاشر نامی درزی کی دکان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، ایک بچے سمیت 2 افراد فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 6 سالہ برہان اور 17 سالہ عثمان کے نام سے ہوئی ہے، برہان کو سر جب کہ عثمان کو سینے میں گولی لگی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ عاشر درزی نے حماد اور سن نامی 2 افراد سے پیسے کپڑوں کی سلائی کے پیسے مانگے تھے جو انہیں زیادہ لگے۔ بات زیادہ بڑھنے پر انہوں نے فائرنگ کردی، دونوں ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 932532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش