0
Saturday 15 May 2021 02:08

ورلڈ بینک نے کورونا ویکسی نیشن کیلئے پاکستان کی امداد کی منظوری دیدی

ورلڈ بینک نے کورونا ویکسی نیشن کیلئے پاکستان کی امداد کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ ورلڈ بینک نے پاکستان میں ”پینڈیمک رسپانس ایفیکٹونیس ان پاکستان“ پراجیکٹ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اس کی منظوری اپریل 2020 سے پاکستان میں جاری قومی ویکسین مہم کی مالی معاونت کے لئے وفاقی حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے۔ یہ فنڈز عالمی بینک کی اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے محفوظ اور موثر کوویڈ 19 ویکسین کی خریداری اور تعیناتی میں مالی اعانت فراہم کریں گے، اس منصوبے سے صحت کے نظام اور ویکسینیشن مہم پر عمل درآمد کرنے کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔

اس حوالے سے پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین نے کہا کہ کوویڈ 19 کی تیسری لہر مارچ 2021 میں پاکستان میں سامنے آئی، اس سے لاکھوں لوگوں کی جان اور روزگار کو خطرہ ہے، عالمی بینک وبائی امراض کے معاشرتی اور معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
خبر کا کوڈ : 932537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش