0
Saturday 15 May 2021 04:32

اسرائیلی ہوائی اڈہ و غیر قانونی یہودی بستی فلسطینی راکٹوں کے نشانے پر

اسرائیلی ہوائی اڈہ و غیر قانونی یہودی بستی فلسطینی راکٹوں کے نشانے پر
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کی ایک اہم ایئربیس فلسطینی راکٹوں کی زد می آگئی ہے۔ فلسطینی مزاحتمی تحریک حماس کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈ" کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس نے "حتسریم" نامی اسرائیلی ایئربیس کو اپنے راکٹوں کا نشانہ بنایا ہے۔ القسام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق غیر قانونی یہودی بستی "عسقلان" کو بھی فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر وسیع جوابی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری طرف غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ پر ہونے والے ہوائی حملوں کو بھی ازسرنو شروع کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ کی پٹی کو گذشتہ 6 دنوں سے وحشیانہ ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جن میں زیادہ تر عام شہری عمارتوں، گھروں اور ہائی ویز پر ہوائی حملے کئے جاتے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر ہونے والے وحشیانہ صیہونی حملوں میں اب تک 126 شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں 31 بچے اور 20 خواتین بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 932539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش