0
Saturday 15 May 2021 07:35

افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کا نیا دور شروع

افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کا نیا دور شروع
اسلام ٹائمز۔ افغان حکومت اور طالبان قیادت کے نمائندوں میں مذاکرات کا نیا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو گیا۔ افغان حکومت اور طالبان دونوں نے جمعے کو ہونے والے مذاکرات کی تصدیق کر دی۔ ترجمان افغان حکومت کے مطابق طالبان قیادت سے تعطل کے شکار امن مذاکرات کے عمل کو تیز کرنے پر بات ہوئی۔ طالبان ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت سے عید الفطر کے بعد مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ خیال رہے کہ ستمبر 2020ء میں شروع ہونے والے افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات اب تک کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکے۔ اپریل 2021ء میں افغان کانفرنس کرانے کی ترکی کی کوشش اس وقت ناکام ہو گئی جب طالبان نے اس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ طالبان افغانستان سے امریکی فوجی انخلا میں تاخیر پر ناراض ہیں۔ امریکا نے یکم مئی سے اعلان کردہ اپنے انخلا کے منصوبے کو گیارہ ستمبر تک توسیع دے دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 932550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش