QR CodeQR Code

بھارت، کورونا سے مزید 3800 سے زائد افراد ہلاک

15 May 2021 07:44

ممبئی میں اموات بڑھنے پر آخری رسومات کے لیے جگہ کم پڑ گئی، اقامتی علاقوں میں گھر گھر جا کر کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 26 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے جبکہ مزید 3 ہزار 800 سے زائد افراد جان سے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گوا کے اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی رکنے پر مزید 13 مریض ہلاک ہوئے، اسپتال میں 4 دن میں مرنے والوں کی تعداد 74 ہو گئی ہے۔ ادھر ممبئی میں اموات بڑھنے پر آخری رسومات کے لیے جگہ کم پڑ گئی، اقامتی علاقوں میں گھر گھر جا کر کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔بھارت سے آسٹریلیا جانے والی پہلی پرواز کے نصف مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، مسافروں کو پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ 


خبر کا کوڈ: 932553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932553/بھارت-کورونا-سے-مزید-3800-زائد-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org