0
Saturday 15 May 2021 07:53

دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج

دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکا ، برطانیہ اور ارجنٹینا سمیت مختلف ممالک میں احتجاج کیا گیا اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ امریکی شہر شکاگو میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا اور  "فلسطین کو آزاد کرو" کے نعرے لگائے گئے۔ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں بھی شہری فلسطینوں کے حق سڑکوں پر نکل آئے ، ارجنٹینا میں اسرائیل کے نہتے فلسطینوں پر حملوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ عراق میں مظاہرین نے اسرائیلی پرچم نذر آتش کیے اور فلسطینیوں کے خلاف مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ ترکی کے شہر انقرہ، استنبول سمیت بنگلا دیش، اردن، لبنان، پاکستان، کوسوو، اسکاٹ لینڈ سمیت مختلف ملکوں میں احتجاج کیا گیا اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 932554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش