QR CodeQR Code

غزہ کا معاملہ تنازعہ نہیں قابض افواج کیجانب سے قتل عام ہے، شیریں مزاری

15 May 2021 11:47

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے نام جاری کیے گئے پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کو اسرائیلی ریاستی دہشتگردی سےفلسطینیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ذمہ داری پوری کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ غزہ کا معاملہ تنازعہ نہیں قابض افواج کیجانب سے قتل عام ہے۔ شیریں مزاری نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے نام جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کو اسرائیلی ریاستی دہشتگردی سےفلسطینیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ذمہ داری پوری کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا چیپٹر 7 یاد رکھا جائے۔ واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک اور فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 140 ہو گئی۔ دوسری جانب حماس کے راکٹ حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 9 ہو گئی۔


خبر کا کوڈ: 932599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932599/غزہ-کا-معاملہ-تنازعہ-نہیں-قابض-افواج-کیجانب-سے-قتل-عام-ہے-شیریں-مزاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org