0
Saturday 15 May 2021 12:11

اٹلی میں پہلی بار خفیہ سروس کی سربراہ خاتون مقرر

اٹلی میں پہلی بار خفیہ سروس کی سربراہ خاتون مقرر
اسلام ٹائمز۔ اٹلی میں پہلی بار خفیہ سروس کی سربراہی ایک خاتون کریں گی۔ سفارت کاری کے شعبے میں خدمات انجام دینے والی ایلیزیٹا بیلونی انٹیلی جنس ایجنسی کی سربراہ مقرر کی گئی ہیں۔ اس سے قبل بیلونی وزارت خارجہ کے اہم عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں اب وہ اٹلی کے سیکورٹی انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ (ڈی آئی ایس) کی سربراہی کریں گی اور براہ راست کابینہ کو رپورٹ کریں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈی آئی ایس کی ذمہ داریوں میں اٹلی کی داخلی اور خارجی انٹیلی جنس اور سیکورٹی معاملات کے ساتھ ساتھ ملک میں جاسوسی نیٹ ورک کا سراغ لگانا اور سائبر سیکورٹی شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 932605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش