QR CodeQR Code

اٹلی میں پہلی بار خفیہ سروس کی سربراہ خاتون مقرر

15 May 2021 12:11

سفارت کاری کے شعبے میں خدمات انجام دینے والی ایلیزیٹا بیلونی انٹیلی جنس ایجنسی کی سربراہ مقرر کی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اٹلی میں پہلی بار خفیہ سروس کی سربراہی ایک خاتون کریں گی۔ سفارت کاری کے شعبے میں خدمات انجام دینے والی ایلیزیٹا بیلونی انٹیلی جنس ایجنسی کی سربراہ مقرر کی گئی ہیں۔ اس سے قبل بیلونی وزارت خارجہ کے اہم عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں اب وہ اٹلی کے سیکورٹی انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ (ڈی آئی ایس) کی سربراہی کریں گی اور براہ راست کابینہ کو رپورٹ کریں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈی آئی ایس کی ذمہ داریوں میں اٹلی کی داخلی اور خارجی انٹیلی جنس اور سیکورٹی معاملات کے ساتھ ساتھ ملک میں جاسوسی نیٹ ورک کا سراغ لگانا اور سائبر سیکورٹی شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 932605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932605/اٹلی-میں-پہلی-بار-خفیہ-سروس-کی-سربراہ-خاتون-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org