0
Saturday 15 May 2021 12:20

لاہور ہائیکورٹ بار میں اسرائیل کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

لاہور ہائیکورٹ بار میں اسرائیل کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے نہتے عوام پر جارحیت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ بار نے مذمتی قرار داد منظور کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ بار کا ہنگامی ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بار کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر مقصود بٹر نے کی جبکہ سیکرٹری خواجہ محسن عباس نے قرارداد پیش کی جسے سوفیصد تائید حاصل ہونے پر منظور کرلیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے فلسطین کے مظلوم عوام پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ سیکرٹری خواجہ محسن عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جس کے وجود سے مشرق وسطیٰ کو پاک کیا جانا ازحد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وکلاء برادار حماس اور فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 932607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش