0
Saturday 15 May 2021 12:26

محکمہ داخلہ نے مزید ایک ہفتہ لاک ڈاون بڑھانے کی تجویز دیدی

محکمہ داخلہ نے مزید ایک ہفتہ لاک ڈاون بڑھانے کی تجویز دیدی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ کی پنجاب حکومت کو لاک ڈاون مزید ایک ہفتہ بڑھانے کی تجویزدی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ لاک ڈاون کا دورانیہ بڑھانے سے کورونا کے انسداد میں مدد ملے گی۔ مارکیٹوں کے اوقات کار میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو محکمہ داخلہ کی جانب سے لاک ڈاون بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ تاہم لاک ڈاون بڑھانے کا فیصلہ این سی او سی کرے گی۔ ذرائع کے مطابق تجویز میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاون کا دورانیہ ایک ہفتہ مزید بڑھا دیا جائے۔ لاک ڈاون کا دورانیہ ایک ہفتہ مزید بڑھانے سے کورونا کے انسداد میں مدد ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر 16 مئی کے بعد لاک ڈاون میں اضافہ نہ کیا گیا تو سمارٹ لاک ڈاون میں مزید سختی کی جائے گی۔ مارکیٹوں کے اوقات کار میں بھی کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی، چھ بجے تمام مارکیٹس بند ہونگی اور شہریوں کی نقل و حرکت بھی محدود کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 932610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش