0
Saturday 15 May 2021 13:50

وادی کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، ہلاکتوں کی تعداد 3057

وادی کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، ہلاکتوں کی تعداد 3057
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ شام سے مزید 30 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح اعداد و شمار کے مطابق یہاں کورونا کی وباء سے مرنے والوں کی تعداد 3057 تک پہنچ گئی۔ تازہ ہلاکتوں میں 16 افراد جی ایم سی جموں میں چل بسے جبکہ دیگر 14 نے وادی کشمیر میں دم توڑ لیا۔ وادی کشمیر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کا تعلق زیندار محلہ حبہ کدل سرینگر، نائد کدل سرینگر، ناگم اننت ناگ، ڈورو اننت ناگ، شنگر پورہ پلوامہ،ترچھ پلوامہ، ڈانگر پورہ پلوامہ، نوشہرہ سرینگر، مولپورہ رعناواری سرینگر، خانیار سرینگر، احمد نگر سرینگر، چھانہ پورہ، فتح کدل سرینگر، سویہ بگ بڈگام، برزہامہ درگاہ سرینگر وغیرہ علاقوں سے تھا۔ ادھر ضلع مجسٹریٹ سرینگر اعجاز اسد نے کہا ہے کہ ضلع سرینگر میں کوورنا سے نمٹنے کے لئے کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ سینٹروں میں آکسیجن بستروں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور ہسپتالوں میں بستروں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ نئے آکسیجن پلانٹ نصب کئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ سو بستروں والے ایک نئے کووڈ ہسپتال پر کام شروع کیا گیا ہے جس کو جلدی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 932618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش