0
Saturday 15 May 2021 14:13

ریاست کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز بڑھکر 5.98 لاکھ سے تجاوز

ریاست کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز بڑھکر 5.98 لاکھ سے تجاوز
اسلام ٹائمز۔ کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں گراوٹ آنے سے ایکٹو کیسز بڑھ کر 5.98 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔ یہ تعداد پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ ریاست میں جمعہ کے روز 41779 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 21.30 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے لیکن یہ لمحہ فکریہ کہ صحتیاب ہونے والوں میں کمی کی وجہ سے ایکٹو کیسز بڑھ کر 5.98 لاکھ ہوگئے ہیں۔ کورونا کے ایکٹو کیسز کے معاملے میں کرناٹک پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ مہاراشٹر دوسرے نمبر پر ہے۔ کرناٹک انفیکشن کے معاملے میں مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 2130267 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 35879 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وباء سے نجات پانے والوں کی تعداد 1510557 ہوگئی ہے۔ اسی دوران مزید 373 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 21085 ہوگئی ہے۔ ادھر بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی نے کورونا سے ہو رہے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اس کے خلاف ہمت نہیں ہارے گا، لڑے گا اور جیتے گا۔
خبر کا کوڈ : 932622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش