QR CodeQR Code

"ملاک رأفت الطنانی" نامی فلسطینی "فرشتہ" اپنے والدین اور بہن بھائیوں سمیت صیہونی بموں کا شکار

15 May 2021 14:17

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک معصوم بچی کی یہ دل انگیز تصویر غزہ کی رہائشی 2 سالہ مَلاک رأفت الطنانی سے متعلق ہے جسے غاصب صیہونی رژیم نے گذشتہ رات اسکے والد، والدہ اور 4 بھائیوں سمیت فلسطینی شہر بیت لاہیا میں واقع اسکے گھر پر ہولناک بمباری کر کے شہید کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک معصوم بچی کی یہ دل انگیز تصویر غزہ کی رہائشی 2 سالہ مَلاک رأفت الطنانی سے متعلق ہے جو اپنے پورے خاندان سمیت غاصب صیہونی مظالم کا نشانہ بن کر اب اس دنیا میں نہیں رہی۔ ای مجلے المشرق کے مطابق آج الصبح سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس تصویر کے ساتھ یوزرز نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ فلسطینی فرشتہ اب اپنی خوبصورت آنکھیں کبھی نہ کھولے گا، کبھی سکول کی وردی نہ پہنے گا، کبھی اپنے خوبصورت بالوں میں کنگھی کرے گا اور نہ کبھی عید کا خوبصورت لباس ہی زیب تن کرے گا کیونکہ عید کے مہکے لباس کے بجائے، اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے اس کے گھر پر وحشیانہ بمباری کر کے اسے دھوئیں اور بارود کی بو سے بھرا کفن پہنا دیا ہے..!



واضح رہے کہ ملاک رأفت الطنانی کو غاصب صیہونی رژیم نے گذشتہ رات اس کے والد 39 سالہ رأفت الطنانی، والدہ 35 سالہ راویہ ابوعصیر اور 4 بھائیوں سمیت فلسطینی شہر بیت لاہیا میں واقع اس کے گھر پر ہولناک بمباری کر کے شہید کر دیا تھا۔ ملاک الطنانی کے ساتھ شہید ہونے والے اس کے 4 بھائیوں کے نام یہ ہیں: اسمعیل الطنانی (6 سالہ)، امیر الطنانی (5 سالہ)، ادہم الطنانی (4 سالہ)، محمد الطنانی (3 سالہ)۔


خبر کا کوڈ: 932631

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932631/ملاک-را-فت-الطنانی-نامی-فلسطینی-فرشتہ-اپنے-والدین-اور-بہن-بھائیوں-سمیت-صیہونی-بموں-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org