0
Saturday 15 May 2021 14:49

مغربی کنارے کو غاصب صیہونیوں کیلئے جہنم بنا دو! الاقصی بریگیڈ کیجانب سے دستور جاری

مغربی کنارے کو غاصب صیہونیوں کیلئے جہنم بنا دو! الاقصی بریگیڈ کیجانب سے دستور جاری
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک فتح کے عسکری ونگ "الاقصی بریگیڈ" نے مغربی کنارے کے تمام شہروں و دیہاتوں میں موجود اپنے مزاحمتکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ مغربی کنارے کو غاصب صیہونیوں کے لئے جہنم میں بدلنے کے لئے بالکل تیار ہو جائیں۔ لبنانی روزنامہ "الاخبار" کے مطابق الاقصی بریگیڈ نے ایک عسکری دستور جاری کرتے ہوئے اپنے مزاحمتکاروں کو حکم دیا ہے کہ بزدل و غاصب صیہونی آبادکاروں اور ڈرپوک صیہونی فوجیوں کو کسی صورت امان نہ دی جائے! الاقصی بریگیڈ کی ہائی کمان نے اپنے دستور میں حکم دیا ہے کہ صیہونیوں کے تمام رستوں، غاصب آبادیوں اور بہادر مغربی کنارے کے ساتھ ساتھ واقع تمام اسرائیلی کیمپوں کو اپنے لئے آسان ہدف اور غاصب صیہونیوں کے لئے ناقابل برداشت جہنم میں بدل ڈالا جائے!
خبر کا کوڈ : 932640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش