QR CodeQR Code

سعودی عرب، مسلم یمنی عوام کے بجائے غاصب صیہونی رژیم پر بم برسائے، محمد علی الحوثی

15 May 2021 15:05

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں انصاراللہ یمن کے مرکزی رہنما نے تاکید کی ہے کہ ہم سعودی عرب اور اسکے فوجی اتحاد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ "شہدائے فلسطین کے خاندانوں اور مسئلہ فلسطین" کی کامیابی کیلئے غاصب صیہونی رژیم کو چند ایک حملوں کا نشانہ بنا ڈالے! اور اگر سعودی شاہی رژیم، مظلوم فلسطینیوں کیلئے غاصب صیہونی رژیم کو اپنے حملوں کا نشانہ بنالے تو جمہوریہ یمن ریاض کے اس اقدام کے جواب میں؛ اسکے حملوں کا جواب دینے پر مبنی اپنے حق کو نظر انداز کر دیگا چاہے یمن کیخلاف اسکا محاصرہ و حملے مزید جاری ہی کیوں نہ رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی فورس انصاراللہ کے رکن سپریم سیاسی کونسل محمد علی الحوثی نے مظلوم فسلطینیوں پر غاصب صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملوں اور اس کے جواب میں سعودی شاہی رژیم کی پراسرار خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں محمد علی الحوثی نے لکھا کہ سعودی عرب، مسلم یمنی عوام کے خلاف اپنی جارحیت کو ختم کرے اور اُس غاصب صیہونی رژیم کو نشانہ بنانا شروع کر دے جو فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری میں مصروف ہے۔ عرب چینل المیادین کے مطابق انصاراللہ یمن کے مرکزی رہنما نے تاکید کی کہ ہم سعودی عرب اور اس کے فوجی اتحاد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ "شہدائے فلسطین کے خاندانوں اور مسئلہ فلسطین" کی کامیابی کے لئے غاصب صیہونی رژیم کو چند ایک حملوں کا نشانہ بنا ڈالے! محمد علی الحوثی نے تاکید کی کہ اگر سعودی رژیم، مظلوم فلسطینیوں کے لئے غاصب صیہونی رژیم کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائے تو جمہوریہ یمن ریاض کے اس اقدام کے جواب میں؛ اس کے حملوں کا جواب دینے پر مبنی اپنے حق کو نظر انداز کر دے گا چاہے یمن کے خلاف اس کا محاصرہ و حملے مزید جاری ہی کیوں نہ رہیں۔


خبر کا کوڈ: 932643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932643/سعودی-عرب-مسلم-یمنی-عوام-کے-بجائے-غاصب-صیہونی-رژیم-پر-بم-برسائے-محمد-علی-الحوثی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org