0
Saturday 15 May 2021 19:00

سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر ملک گیر ”یوم یکجہتی فلسطین“ منایا جائے گا

اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کی جانبداری قابل مذمت ہے، چیئرمین ایس آئی سی
سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر ملک گیر ”یوم یکجہتی فلسطین“ منایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر اتوار 16 مئی کو ملک گیر ”یوم یکجہتی فلسطین“ منایا جائے گا۔ اس دن قوم سے اپیل کی گئی ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں پُرامن مظاہرے کیے جائیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھ کر ہر شہری اپنے گھروں سے باہر نکلے، پُرامن احتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے فلسطینی پرچم اٹھائے جائیں، اظہار یکجہتی کیلئے قوم اپنے گھروں سے باہر اور چھتوں پراسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم فلسطین کے مظلومین کیساتھ کھڑی ہے، او آئی سی اسرائیلی جارجیت کیخلاف ٹھوس اور فوری اقدامات کرے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ غاصب یہودیوں نے انبیاء کی سرزمین کی توہین کی حد کردی ہے، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کی جانبداری قابل مذمت ہے۔
خبر کا کوڈ : 932678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش