QR CodeQR Code

2 اسرائیلی ایئربیسز سمیت غاصب صیہونی بستی پر فلسطینی مزاحمتی محاذ کے کامیاب ڈرون و میزائل حملے

15 May 2021 23:56

حماس کے عسکری ونگ نے اعلان کیا ہے کہ انسانیت سوز صیہونی جرائم کے جواب میں آج اس نے "کیسوفیم" و "حتسریم" نامی 2 صیہونی ائربیسز سمیت غاصب یہودی آبادی "عسقلان" کو بھی اپنے تیار کردہ "شہاب" ڈرون طیاروں و میزائلوں اور مارٹر گولوں کیساتھ انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے آج غاصب صیہونی رژیم کے "کیسوفیم" و "حتسریم" نامی 2 ہوائی اڈوں کو دوسری مرتبہ کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس نے نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جرائم کے جواب میں اس کی کیسوفیم نامی ایئربیس کو خودکش ڈرون اور مارٹر گولوں کے ساتھ متعدد بار کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

حماس کے عسکری ونگ نے میڈیا کو بتایا کہ اس جوابی کارروائی میں مزاحمتی محاذ کے اپنے تیار کردہ "شہاب" ڈرون طیارے استعمال کئے گئے تھے، جنہوں نے مقررہ اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ دوسری طرف القسام بریگیڈ نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں بھی تاکید کی ہے کہ آج حماس کے عسکری ونگ نے صیہونی ہوائی اڈے "حتسریم" اور غیر قانونی یہودی آبادی "عسقلان" کو بھی دسیوں میزائلوں کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 932714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932714/2-اسرائیلی-ایئربیسز-سمیت-غاصب-صیہونی-بستی-پر-فلسطینی-مزاحمتی-محاذ-کے-کامیاب-ڈرون-میزائل-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org