QR CodeQR Code

حکومت کا سوموار سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

15 May 2021 23:25

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام بین الصوبائی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو پہلے دی گئی تاریخ 17 مئی کے بجائے 16 مئی 2021ء سے دوبارہ شروع کیا جائے گا، ریلوے 70 فیصد کے ساتھ اپنے آپریشن کو برقرار رکھے گا۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پیر سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو کل سے بحال کردیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اسد عمر، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت کی جبکہ صوبائی چیف سیکریٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ فورم نے عید تعطیلات کے دوران ایس او پیز کے نفاذ کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ فورم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں خصوصاً ملک بھر میں عوام کی طرف سے تعاون کو سراہا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام بین الصوبائی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو پہلے دی گئی تاریخ 17 مئی کے بجائے 16 مئی 2021ء سے دوبارہ شروع کیا جائے گا، ریلوے 70 فیصد کے ساتھ اپنے آپریشن کو برقرار رکھے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کہ 17 مئی سے تمام دفاتر، بازار اور دکانیں کھل جائیں گی، جنہیں رات 8 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی جبکہ دفاتر میں 50 فیصد عملے کے ساتھ عمومی اوقات کار دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 932719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932719/حکومت-کا-سوموار-سے-ملک-بھر-میں-لاک-ڈاؤن-ختم-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org