0
Saturday 15 May 2021 23:38

خیبر پختونخوا حکومت کا 17 مئی سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا 17 مئی سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 17 مئی سے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق تمام کاروباری مراکز اور دکانیں 17 مئی سے کھل جائیں گی جو رات 8 بجے بند ہوا کریں گی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ویکسینیشن مراکز، دودھ، دہی کی دکانیں، کال سنٹرز، یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے کے مراکز رات 8 بجے کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، تاہم ہر قسم کی ثقافی، سماجی و مذہبی اور میوزیکل انڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، جب کہ ریستورانوں میں کھانے پینے پر پابندی رہے گی اور صرف ٹیک اوے سہولت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی دفاتر 17 مئی سے معمول کے مطابق کھلیں گے، اور فیس ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 16 مئی سے 50 فیصد سواریوں کے ساتھ بین الاضلاعی روٹس اور اندرون شہر چل سکے گی۔ دیگر تمام شعبہ جات سے متعلق ہدایات 19 مئی کو این سی او سی اجلاس کے بعد جاری کی جائیں گی، اور احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ قوانین کے تحت کاروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 932726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش