0
Saturday 15 May 2021 23:59

نہتے فلسطینیوں پر مسلسل صیہونی بمباری کا چھٹا دن؛ 139 شہید 950 زخمی

نہتے فلسطینیوں پر مسلسل صیہونی بمباری کا چھٹا دن؛ 139 شہید 950 زخمی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی شہری دفاع کے مطابق نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے گذشتہ 6 دنوں کے حملوں میں کل 139 شہری شہید ہوئے ہیں۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق فلسطینی شہری دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شہید ہونے والے فلسطینی شہریوں میں 39 بچے اور 22 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے شہریوں کی تعداد بڑھ کر 950 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح غاصب صیہونی رژیم نے الشاطی فلسطینی کیمپ میں واقع "ابوحطب" نامی عام شہری سے متعلق ایک عمارت کو بغیر کسی قبلی انتباہ کے وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنا دیا تھا جس کے باعث اس میں موجود 2 خواتین اور 5 بچے موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 932729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش