QR CodeQR Code

حوزہ نیوز کے چیف ایڈیٹر کے والد محترم کی وفات پر وفاق ٹائمز کا اظہار تعزیت

15 May 2021 23:39

پاکستان کے دینی مدارس کے ترجمان “وفاق ٹائمز” کے چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری نے ایک تعزیتی بیان میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور وفاق ٹائمز کی پوری ٹیم کیجانب سے جناب صدرایی عارف کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے دینی مدارس کا ترجمان خبررساں ادارہ “حوزہ نیوز ایجنسی” کے چیف ایڈیٹر جناب صدرایی عارف کے والد محترم کچھ دن پہلے قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے تھے۔ اس موقع پر پاکستان کے دینی مدارس کے ترجمان “وفاق ٹائمز” کے چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری نے ایک تعزیتی بیان میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور وفاق ٹائمز کی پوری ٹیم کی جانب سے جناب صدرایی عارف کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پروردگار عالم مرحوم کو جوار آل محمد علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 932732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932732/حوزہ-نیوز-کے-چیف-ایڈیٹر-والد-محترم-کی-وفات-پر-وفاق-ٹائمز-کا-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org