0
Sunday 16 May 2021 00:47

چوہدری نثار علی خان کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان

چوہدری نثار علی خان کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنماء چوہدری نثار کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنماء چوہدری نثار علی خان کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے اور ذرائع پنجاب اسمبلی نے بتایا ہے کہ چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق چوہدری نثار علی خان راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور انہوں نے تاحال اسمبلی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 932734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش