QR CodeQR Code

جنرل قاآنی کا فلسطینی مزاحمتی رہنماؤں کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ، تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

16 May 2021 01:50

العالم کیمطابق سپاہ قدس کے کمانڈر نے اپنی گفتگو میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کیجانب سے فلسطینی قوم کے دفاع میں غاصب صیہونی رژیم کو دیئے گئے بروقت اور موثر جواب کو سراہا اور غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جرائم کی شدید مذمت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسمعیل قاآنی نے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں حماس اور الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سربراہوں اسمعیل ہنیہ و زیاد النخالہ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی ہے، جس میں انہوں نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر لڑائی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ عرب چینل العالم کے مطابق بریگیڈیئر جنرل اسمعیل قاآنی نے اپنی گفتگو میں مزاحمتی محاذ کی جانب سے مظلوم فلسطینی قوم کے دفاع میں غاصب صیہونی رژیم کو دیئے گئے بروقت اور موثر جواب کو سراہا اور غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جرائم کی شدید مذمت کی۔ دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی رہنماؤں نے اپنی گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ قدس شریف کی لڑائی پوری فلسطینی قوم کی لڑائی ہے، ایران کی جانب سے فلسطینی قوم کی بھرپور حمایت کو سراہا اور اس حوالے سے جنرل اسمعیل قاآنی کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 932741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932741/جنرل-قاآنی-کا-فلسطینی-مزاحمتی-رہنماو-ں-کیساتھ-ٹیلیفونک-رابطہ-تازہ-ترین-صورتحال-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org