QR CodeQR Code

کندھ کوٹ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 9 افراد جاں بحق

16 May 2021 02:26

ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید اسلحے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، اطلاعات کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان مال مویشی کے معاملات پر دیرینہ دشمنی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کندھ کوٹ میں جاگیرانی اور چاچڑ قبیلے میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید اسلحے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، اطلاعات کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان مال مویشی کے معاملات پر دیرینہ دشمنی ہے۔ ذرائع کے مطابق حالات پر قابو پانے کے لیے ضلع بھر کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کندھ کوٹ میں 2 گروپوں میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 932743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932743/کندھ-کوٹ-میں-دیرینہ-دشمنی-پر-فائرنگ-9-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org