0
Sunday 16 May 2021 04:05
انتفاضہ رمضان

جوابی راکٹ باری کا نیا دور؛ فلسطینی مزاحمتی محاذ تل ابیب کو مسلسل 6 ماہ تک نشانہ بنانے کیلئے تیار

جوابی راکٹ باری کا نیا دور؛ فلسطینی مزاحمتی محاذ تل ابیب کو مسلسل 6 ماہ تک نشانہ بنانے کیلئے تیار
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے فلسطینی مہاجر کیمپ "الشاطی" کی ایک رہائشی عمارت پر بمباری اور اس کے نتجے میں 2 خاندانوں کے 10 افراد کے قتل عام کے بعد فلسطینی مزاحمتی محاذ نے اعلان کیا ہے کہ اب اس کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم "اسرائیل" کے بڑے شہر "تل ابیب" کو مسلسل 6 ماہ تک راکٹوں کا نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ نے "الشاطی" کیمپ کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی محاذ، پرافتخار فلسطینی قوم کا دفاع جاری رکھے گا اور دشمن پر ہرصورت فتحیاب ہو گا۔

دوسری طرف جہاد اسلامی کے عسکری ونگ کتائب عزالدین القسام نے بھی تاکید کی ہے کہ اس صیہونی جرم کے جواب میں اس کی جانب سے آج صیہونی شہر تل ابیب اور اس کے گردونواح کو دسیوں راکٹوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ غاصب صیہونیوں کا کہنا ہے کہ ان کے شہر پر فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے فائر کئے گئے کم از کم 30 راکٹ آن گرے ہیں جن کے باعث وہاں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔








واضح رہے کہ غاصب صیہونی لڑاکا طیاروں کی جانب سے فلسطینی الشاطی کیمپ میں واقع ایک رہائشی عمارت کو بموں کا نشانہ بنا کر زمیں بوس کر دیا گیا تھا جس میں موجود 6 خواتین اور 2 بچوں سمیت 10 افراد شہید ہو گئے تھے۔ اس حوالے سے فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود ٹیموں کی جانب سے مقتول 2 خاندانوں سے متعلق ایک دودھ پیتا بچہ زندہ حالت میں ملبے سے باہر نکالا گیا ہے جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 932747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش