QR CodeQR Code

وزیر خارجہ کا چین کے ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ

16 May 2021 09:05

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ فلسطین حل ہونا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، فلسطین کی صورتحال اور افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ فلسطین حل ہونا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے سدباب کیلئے عالمی برادری فوری کردار ادا کرے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ محمود قریشی سے سوڈان کی وزیر خارجہ مریم الصادق المہدی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 932764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932764/وزیر-خارجہ-کا-چین-کے-ہم-منصب-سے-ٹیلی-فون-پر-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org