0
Sunday 16 May 2021 11:09

پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن 30 مئی تک نافذ رہے گا

پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن 30 مئی تک نافذ رہے گا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن 30 مئی تک نافذ العمل رہے گا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی جانب سے جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے، میڈیکل اسٹور، پیٹرول پمپس، تندور، ڈیری شاپس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس سے صرف کھانا لے کر جانے کی اجازت ہوگی، صوبہ بھر میں تمام تفریحی پارکس بند رہیں گے، سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سینما ہالز اور تھیٹرز بند رہیں گے، ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کیساتھ چلنے کی اجازت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 932791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش