QR CodeQR Code

دہلی میں 24 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی

16 May 2021 17:19

ہندوستان میں روس کے سفیر نکولے کداشیف نے کہا کہ ہم یہ دیکھ کر خوش ہیں کہ کووڈ 19 کے خلاف روس و ہندوستان کی مشترکہ لڑائی مضبوطی سے آگے بڑھ رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس پھیلاؤ کے پیش نظر دہلی میں لاک ڈاؤن کی مدت 24 مئی تک بڑھا دی گئی ہے۔ دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے صحافیوں کو بتایا کہ دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن کی مدت 17 مئی تک نافذ ہے اور اس میں ایک ہفتہ کی توسیع 24 مئی تک کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو خدمات کی معطلی سمیت تمام پابندیاں اب 24 مئی تک نافذ العمل ہوں گی۔ دہلی میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے روکنے کے لئے میٹرو خدمات بھی 10 مئی سے معطل ہیں۔ واضح رہے کہ 19 اپریل سے قومی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ ادھر روس کی کورونا وائرس ویکسین ’اسپوتنک وی‘ کی دوسری کھیپ اتوار کو ہندوستان آگئی ہے۔ ہندوستان میں روس کے سفیر نکولے کداشیف نے یہ اطلاع دی کہ ’اسپوتنک وی‘ کی دوسری کھیپ آج ہندوستان کے حیدر آباد پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ دیکھ کر خوش ہیں کہ کووڈ 19 کے خلاف روس و ہندوستان کی مشترکہ لڑائی مضبوطی سے آگے بڑھ رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 932838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932838/دہلی-میں-24-مئی-تک-لاک-ڈاؤن-توسیع-کی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org