QR CodeQR Code

انجیکشنوں کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیئے، دگ وجے

16 May 2021 17:02

دگ وجے سنگھ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اس سلسلے میں میڈیا رپورٹس پوسٹ کیں اور کہا کہ ان ’شیطانوں‘ کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے رمیڈیسیور انجیکشن کی بلیک مارکیٹنگ کے معاملے میں ملزم بنائے گئے بھوپال کے نجی اسپتال کے منیجر آکاش دوبے سمیت چار ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ دگ وجے سنگھ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اس سلسلے میں میڈیا رپورٹس پوسٹ کیں اور کہا کہ ان ’شیطانوں‘ کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیئے۔ بھوپال کے کولار تھانہ نے یہاں جے کے میڈیکل کالج اسپتال کے منیجر آکاش دوبے سمیت چار افراد کو ملزم بنایا ہے۔ ایک ریٹائرڈ پولیس آفیسر کا بیٹا آکاش مفرور ہے اور تین دیگر ملزمان انکت سلوجا، دلپریت سلوجا اور آکرش سکسینہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جے کے اسپتال سے تعلق رکھنے والا مرکزی ملزم دوسرے ملازمین کی مدد سے انجیکشن میں ہیرا پھیری کرکے ریمیڈیسیور انجیکشن ضرورت مندوں کو فی کس 25 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت اس انجیکشن کی زیادہ سے زیادہ قیمت تین ہزار روپے ہے۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ان ملزمان کے خلاف نیشنل سیکورٹی ایکٹ (راسوکا) کے تحت کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 932839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932839/انجیکشنوں-کی-بلیک-مارکیٹنگ-کرنے-والوں-کے-خلاف-سخت-کارروائی-ہونی-چاہیئے-دگ-وجے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org