0
Sunday 16 May 2021 16:49

دہلی فسادات، عدالت نے طاہر حسین کی ضمانت دینے سے انکار کردیا

دہلی فسادات، عدالت نے طاہر حسین کی ضمانت دینے سے انکار کردیا
اسلام ٹائمز۔ دہلی کی ایک عدالت نے آج شمال مشرقی دہلی فسادات کے دو مقدمات کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کی درخواست ضمانت مسترد کی۔ عدالت نے کہا ہے کہ طاہر حسین نے فرقہ وارانہ فسادات کی سازش اور بھڑکانے میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے اور سیاسی طاقت کا استعمال کیا ہے۔ دہلی کی عدالت نے کہا کہ طاہر حسین نے اپنے ہاتھ اور مٹھی استعمال نہیں کی بلکہ فسادیوں کو “انسانی ہتھیاروں” کے طور پر استعمال کیا جو اس کے اکسانے پر کسی کو بھی مار سکتا ہے۔ عدالت نے اس جرم کی سنگینی اور علاقے میں اس کے اثرات کو پیش کرتے ہوئے راحت دینے سے انکار کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 932840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش