0
Sunday 16 May 2021 17:37

غزہ کے خلاف جارحیت میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں فوجی تعاون کا انکشاف

غزہ کے خلاف جارحیت میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں فوجی تعاون کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق خلیجی ریاستوں کے بعض باخبر ذرائع نے فاش کیا ہے کہ قدس شریف اور غزہ کے خلاف حالیہ جارحیت کے دوران متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون جاری رکھا ہوا ہے۔ اسرائیلی نیوز ویب سائٹ “News of Israel” کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ایک اعلی سطحی حکومتی عہدیدار نے فلسطین میں اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ اسرائیل پر میزائل حملے نہیں روکیں گے تو غزہ میں عنقریب شروع ہونے والے وہ تمام تعمیری پراجیکٹس اور بیرونی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ جائیں گے جن کا وعدہ متحدہ عرب امارات نے دیا ہے۔ یاد رہے متحدہ عرب امارات نے سینچری ڈیل اور اسرائیل سے دوستانہ تعلقات کیلئے انجام پانے والے معاہدے کی روشنی میں غزہ میں مختلف تعمیری پراجیکٹس کیلئے سرمایہ کاری کا وعدہ کر رکھا ہے۔
 
 عمان کے تجزیہ کار الشاہین نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا ہے: "گذشتہ چند دنوں میں ابوظہبی اور تل ابیب کے درمیان آنے جانے والی پروازوں کی تعداد میں غیر معمولی طور پر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یوں ابوظہبی کے ولیعہد محمد بن زاید غاصب صہیونی رژیم میں اپنے اتحادیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ اگرچہ بڑی تعداد میں امریکی اور یورپی شہری مقبوضہ فلسطین چھوڑ کر جا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ابوظہبی سے تل ابیب کی جانب اتنی زیادہ پروازوں کا مقصد کیا ہے؟ ایک سخاوت مند شیخ کی جانب سے تل ابیب اور نیتن یاہو کی ہر قیمت پر مدد اور تعاون کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔" یاد رہے قدس شریف میں صہیونی فورسز کے ساتھ حالیہ جھڑپیں شروع ہونے سے پہلے متحدہ عرب امارات نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کی زمینیں اور گھر خریدنے میں صہیونی رژیم سے قریبی تعاون شروع کر دیا تھا۔
 
تقریباً گذشتہ ایک ہفتے سے مقبوضہ فلسطین کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے۔ حالیہ تناو اس وقت شروع ہوا جب 10 مئی، 28 رمضان کے دن صہیونی فورسز نے مسجد اقصی کے مختلف حصوں پر دھاوا بول اسے میدان جنگ میں تبدیل کر دیا۔ اسی طرح صہیونی فورسز نے مسجد اقصی کا محاصرہ کر کے مسجد کے اندر آنسو گیس، شیلنگ، پلاسٹک کی گولیاں فائر کرنا اور حتی جنگی گولیاں فائر کرنا شروع کر دیں۔ مزید برآں، مقبوضی فلسطین کے دیگر حصوں جیسے مغربی کنارے میں بھی صہیونی سکیورٹی فورسز نے یہودی آبادکاروں سے مل کر ان فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا جو قدس شریف میں صہیونی رژیم کے جارحانہ اقدامات کے خلاف پرامن احتجاج کرنے میں مصروف تھے۔ غزہ میں اسلامی مزاحمتی گروہوں نے بھی اسرائیل کو قدس شریف میں جارحانہ اقدامات روک دینے کیلئے الٹی میٹم دیا اور یہ الٹی میٹم ختم ہونے کے بعد میزائل حملوں کا آغاز کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 932842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش