0
Sunday 16 May 2021 20:07

سنی اتحاد کونسل نے یوم یکجتہی فلسطین منایا، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

سنی اتحاد کونسل نے یوم یکجتہی فلسطین منایا، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر ملک گیر ”یوم یکجہتی فلسطین“ منایا گیا۔ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے لاہور، کراچی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، کوئٹہ اور مردان میں پُرامن مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔مظاہرین نے فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ المرکز الاسلامی شاد باغ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلمان زیادتیوں کا شکار ہیں، تڑپتے اور بلکتے معصوم جنازے بھی او آئی سی کو بیدار نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ انسانی حقوق کی تذلیل کا سرغنہ ہے، اسرائیلی مظالم نے امت مسلمہ کی غیرت کو چیلنج کیا ہے، پوری قوم فلسطین کے مظلومین کیساتھ کھڑی ہے، او آئی سی اسرائیلی جارجیت کیخلاف ٹھوس اور فوری اقدامات کرے۔

صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ غاصب یہودیوں نے انبیاء کی سرزمین کی توہین کی حد کر دی ہے۔ جامعہ رضویہ میں خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حسن رضا نے کہا کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کی جانبداری قابل مذمت ہے۔ اسرائیلی مظالم کیخلاف عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں۔ مردان میں مولانا فضل جمیل رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی مردہ گھوڑا بن چکی ہے۔ 40ممالک کا اسلامی اتحاد اسرائیل کے خلاف اپنی حکمت عملی کا اعلان کرے۔یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر گوجرانوالہ میں مولانا محمد اکبر نقشبندی، فیصل آباد میں ملک بخش الٰہی، ملتان میں مولانا فیض بخش رضوی، میانوالی میں حافظ حامد رضا، چیچہ وطنی میں صاحبزادہ بلال قادری، کوئٹہ میں مولانا وزیر القادری و دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 932870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش