0
Sunday 16 May 2021 21:06

آسٹریا کیجانب سے غاصب رژیم کیساتھ اظہار یکجہتی، جواد ظریف نے ویانا کا دورہ منسوخ کر دیا

آسٹریا کیجانب سے غاصب رژیم کیساتھ اظہار یکجہتی، جواد ظریف نے ویانا کا دورہ منسوخ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ آسٹریا کے چانسلر کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے وفاقی چانسلر دفتر پر اسرائیلی پرچم لہرائے جانے کے باعث ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ویانا کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آسٹریا کی مرکزی حکومتی عمارت پر غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے ساتھ اپنی یکجہتی کے اظہار کے لئے اسرائیلی پرچم کے لہرائے جانے پر ناراضگی کے اظہار کے لئے ویانا کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے جہاں ان کی اپنے آسٹرین ہم منصب سبسٹیان کرٹز کے ساتھ ملاقات اور گفتگو طے تھی۔

دوسری جانب آسٹرین وزارت خارجہ کے ترجمان نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے ویانا کا دورہ منسخ کر دیئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اہم موضوع ہے جس پر ہم اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔ آسٹرین وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ جب حماس اسرائیل پر 2 ہزار سے زائد میزائل فائر کرے گی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ صیہونی میڈیا کے مطابق آسٹریا کے چانسلر نے ہفتے کے روز جاری ہونے والے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ آسٹریا نے اسرائیل کے خلاف غزہ کی متشددانہ کارروائیوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اپنی "فیڈرل چانسلری" پر اسرائیلی پرچم نصب کر دیا ہے۔ آسٹرین چانسلر نے غاصب صیہونی رژیم کے خلاف فلسطینی جوابی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہم سب مل کر اسرائیل کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 932874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش