?>?> اسرائیلی دہشتگردی میں امریکہ و برطانیہ برابر کے شریک ہیں، حسن علی سجادی - اسلام ٹائمز
0
Sunday 16 May 2021 19:00

اسرائیلی دہشتگردی میں امریکہ و برطانیہ برابر کے شریک ہیں، حسن علی سجادی

اسرائیلی دہشتگردی میں امریکہ و برطانیہ برابر کے شریک ہیں، حسن علی سجادی
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے 16 مئی 2021ء کو شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے مردہ باد آمریکا و اسرائیل ریلیاں حیدرآباد، بدین، ماتلی، نوابشاہ، رانی پور سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں نکالی گئیں۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن علی سجادی نے حیدرآباد میں خطاب کیا، جبکہ دیگر شہروں میں مرکزی رہنمائوں سمیت دیگر تنظیموں کے ذمہ داران نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ 16 مئی تاریخ کا وہ تاریخی دن ہے، جب 1948ء میں اسرائیل کی ناجائز ریاست کو وجود دے کر اسلام کے قلب میں خنجر اتارا گیا، اسرائیل ایک ناجائز اور ظالم ریاست ہے، جیسے نہ ہم نے کبھی تسلیم کیا اور نہ ہی کریں گے، برطانیہ اور آمریکا نے اسرائیل کو اپنے ناپاک مفادات کی خاطر وجود دیا، اسرائیل کے وجود کے بعد مڈل ایسٹ میں مسلسل آمریکا نے دہشتگردی کی ہے اور اسرائیل کو اپنی فوجی کیمپ کے طور پر استعمال کیا ہے، اسرائیل کے ذریعے فلسطین، یمن، بحرین، لبنان، عراق، افغانستان اور شام میں لاکھوں انسانوں کا قتل عام کیا گیا ہے۔

اسرائیل خود کو طاقتور سمجھتا تھا لیکن حالیہ دنوں میں حماس اور فلسطین کے بہادر عوام نے اسرائیل کو اس کی اوقات یاد دلا دی اور اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اسرائیل ایک چھوٹی سی جعلی ریاست ہے جبکہ اس نے سارے ممالک سے دشمنی مول لے رکھی ہے۔ اس وقت مزاحمتی تحریک میں جوش و ولولہ موجود ہے، جو کہ اس کو نیست و نابود کر دے گا، ان شاء للہ اب ہم اس دن کے بہت قریب ہیں کہ جب اسرائیل کا منحوس وجود دنیا نقشے سے مٹ جائیگا۔ اسرائیل ایک دہشتگرد ملک ہے، جس نے ہمیشہ دہشتگردی کی ہے اور اس کی دہشتگردی میں آمریکا و برطانیہ برابر کے شریک ہیں۔ اس لیے ان کے مظالم کے خلاف شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی نے 16 مئی کو مردہ باد آمریکا و اسرائیل کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔

اسی اعلان پر لبیک کہتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ہر سال 16 مئی کو یوم مردہ باد آمریکا و اسرائیل کے طور پر منا کر ان ظالموں سے اظہار بیزاری کا اعلان کرتی ہے اور ہم اس دن کو بھرپور انداز سے منا کر دنیا کو یہ بتاتے ہیں کہ پاکستانی عوام اب بھی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی فکر پر باقی ہیں۔ بانی پاکستان نے اسرائیل کے لیے کہا تھا اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جیسے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کریگا، ہم پاکستانی حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس وقت فلسطین کو زبانی باتوں کی نہیں بلکہ عملی میدان میں سخت مدد کی ضرورت ہے، اس لیے عملی میدان میں آکر اقدامات اٹھائیں، تاکہ پاکستانی عوام سمیت پاکستانی حکومت اور اداروں کے جانب سے بھی پوری دنیا کے پاس یہ پیغام جانا چاہیئے کہ ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی فکر پر باقی ہیں اور ان شاء للہ باقی رہیں گے۔

ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنا یہ خاموشی کا روزہ توڑ کر مظلوموں کی حمایت میں عملی اقدامات اٹھائے۔ پاکستان حکومت سمیت تمام اسلامی ممالک اقوام متحدہ میں آواز بلند کریں اور تمام اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اسرائیل سے جنگ کا اعلان کریں۔ پھر آپ دیکھیں کہ یہ اسرائیل بزدل صرف جنگ کے اعلان کے بعد ہی ختم ہو جائیگا، اسرائیل اس وقت اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے اور ان شاء للہ جلد ہی وہ سانسیں بھی رکنے والی ہیں۔ ہمیں فقط یہ دیکھنا ہے کہ اسرائیل کی نابودی میں ہمارا کیا کردار یے؟ اس لیے اس وقت سب کو یکجا ہو کر فلسطین کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 932878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش