0
Saturday 20 Aug 2011 17:29

بین الاقوامی سازش کے تحت پاکستان میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو تباہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، ملک ندیم کامران

بین الاقوامی سازش کے تحت پاکستان میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو تباہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، ملک ندیم کامران
ساہیوال:اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر عشر و زکوٰة ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ ایک بین الاقوامی سازش کے تحت پاکستان میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو تباہ کرنے کی کوششوں کی جا رہی ہے، جس کو ناکام بنانا معاشرے کے تمام طبقات خصوصاً علماء کی اجتماعی ذمہ داری ہے، وہ جمعہ کو ساہیوال میں کمشنر آفس میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ تمام طاغوتی طاقتیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے متحد ہو چکی ہیں جن کا مقابلہ صرف اتحاد سے ہی ممکن ہے، دہشتگردی کا مقابلہ صرف حکومت کی ہی ذمہ داری نہیں بلکہ عوام کو بھی چاہیئے کہ وہ بھی اپنا بھر پور مثبت کردار ادا کریں۔
ملک ندیم کامران نے کہا کہ یوم علی ع کے موقع پر تمام مجالس اور جلوسوں میں شریک ہونے والے عزاداروں کی مکمل چیکنگ کی جائے اور اس مقصد کیلئے مقامی رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیئے کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں تاکہ جن خوابوں کی تعبیر کیلئے پاکستان کا قیام عمل میں آیا تھا انہیں حاصل کیا جا سکے۔ پنجاب حکومت صوبے میں مذہبی بھائی چارے اور فرقہ ورانہ ہم آھنگی کے فروغ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے، جس کیلئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کا بھر پور تعاون انتہائی ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 93289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش