0
Monday 17 May 2021 01:10

پاراچنار، اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذہبی جماعتوں کا احتجاج

پاراچنار، اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذہبی جماعتوں کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں اسرائیل اور امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مسلم ممالک سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء سید نقی شاہ، تحریک حسینی کے رہنماء حاجی عابد حسین جعفری، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدر محمد ثقلین مہدوی، ریاض بنگش ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماؤں نے فلسطینوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔ مقررین نے مسلم ممالک سے فلسطینیوں پر مظالم روکنے کیلئے فوری قدم اٹھانے اور مزید چشم پوشی سے گریز کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ رہنماوں نے کہا کہ اگر مسلمان ممالک خواب غفلت سے بیدار نہ ہوئے تو تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 932895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش