0
Monday 17 May 2021 01:21

ضلع کرم میں ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں شیعہ، سنی عمائدین کا جرگہ

ضلع کرم میں ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں شیعہ، سنی عمائدین کا جرگہ
اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ کرم کی سربراہی میں بالش فورٹ میں ضلع کرم کے مشران کا علاقہ کے موجودہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے گرینڈ جرگے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شیعہ، سنی علمائے کرام و عمائدین نے شرکت کی۔ مقررین نے دیرپا امن کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور شرپسند عناصر کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ جرگہ میں ڈی سی کرم، برگیڈئیر نجف عباس نے بھی شرکت کی۔ جرگے کے اختتام پر ملک کی ترقی و استحکام اور ضلع کرم کے امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 932896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش