QR CodeQR Code

ضلع کرم میں ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں شیعہ، سنی عمائدین کا جرگہ

17 May 2021 01:21

مقررین نے دیرپا امن کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور شرپسند عناصر کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ جرگہ میں ڈی سی کرم، برگیڈئیر نجف عباس نے بھی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ کرم کی سربراہی میں بالش فورٹ میں ضلع کرم کے مشران کا علاقہ کے موجودہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے گرینڈ جرگے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شیعہ، سنی علمائے کرام و عمائدین نے شرکت کی۔ مقررین نے دیرپا امن کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور شرپسند عناصر کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ جرگہ میں ڈی سی کرم، برگیڈئیر نجف عباس نے بھی شرکت کی۔ جرگے کے اختتام پر ملک کی ترقی و استحکام اور ضلع کرم کے امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 932896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932896/ضلع-کرم-میں-ضلعی-انتظامیہ-کی-سربراہی-شیعہ-سنی-عمائدین-کا-جرگہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org