0
Monday 17 May 2021 01:38

جاپان میں پہلی بار امریکا اور فرانس کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں

جاپان میں پہلی بار امریکا اور فرانس کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں
اسلام ٹائمز۔ جاپانی سرزمین پر پہلی بار میزبان ملک کے ساتھ امریکا اور فرانس کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی جاپان کے ہری گھاس سے بھری گھاٹی والے میدان میں واقع تربیتی علاقے میں CH-47 ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹرز سے بارش کے قطروں کی مانند درجنوں جاپانی، امریکی اور فرانسیسی فوجی مشترکہ فوجی مشق کے لیے اتر رہے ہیں۔ اس میدان میں ہونے والی یہ مشق ایک دور دراز جزیرے کو دشمن کے حملے سے بچانے کے لیے کی جارہی ہے۔ تینوں ممالک کی جاپانی سرزمین پر پہلی مشترکہ مشقیں “اے آر سی 21″ کے نام سے موسوم کی گئی ہیں۔ تینوں ممالک نے خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی مداخلت اور متنازع علاقوں کی ملکیت کے دعوؤں کے خلاف فوجی تعلقات کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد یہ مشترکہ فوجی مشقیں رکھی گئی ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والی مشق میں 200 سے زائد فوجی اہلکاروں نے حصہ لیا جس میں فرانسیسی فوج اور امریکی میرین کور اور جاپانی فوجیوں نے بھی جنوبی میازاکی کے علاقے میں جاپانی سیلف ڈیفنس فورس کے کریشیما ٹریننگ ایریا میں کنکریٹ کی عمارت کا استعمال کرتے ہوئے شہری جنگی ڈرل چلائے۔ ہفتہ کے روز ہی امریکا، جاپان اور فرانس نے مشرقی چین میں 11 جنگی جہازوں پر مشتمل ایک توسیع شدہ بحری مشق میں آسٹریلیا کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ تائیوان کے اس جزیرے پر چین نے ملکیت کا دعویٰ کرکے دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ جاپان میں ہونے والی یہ مشترکہ فوجی مشق اُس وقت کی گئیں جب چین نے علاقائی سمندروں میں اپنی فوجی صلاحیتوں اور استعداد میں اضافہ کیا جب کہ جاپان سینکاکو جزیروں کے آس پاس جاپانی دعوے دار پانیوں اور اس کے آس پاس چینی سرگرمیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 932899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش