0
Monday 17 May 2021 01:56

قبلہ اول خطرے میں لیکن عرب ممالک خائن بنے ہوئے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر تُلے ہوئے ہیں، علامہ نادر علوی 

قبلہ اول خطرے میں لیکن عرب ممالک خائن بنے ہوئے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر تُلے ہوئے ہیں، علامہ نادر علوی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی نے ملتان میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اور بالخصوص عرب ممالک کی مسئلہ فلسطین پر خاموشی مجرمانہ ہے، نام نہاد اسلامی اتحاد الائنس اسلام کی جڑیں کاٹنے کے لیے ہے، صیہونیت کا مقابلہ کرنے والے مقاومت کے سپاہی ہی اسلام کے حقیقی ہیرو ہیں، ڈرامہ بنا کر یا ملی نغمے جاری کر کے کونسی اسلام کی خدمت کی جارہی ہے، آج فلسطین جل رہا ہے قبلہ اول خطرے میں لیکن عرب ممالک خائن بنے ہوئے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے مزید کہا کہ اسرائیل کا وجود عالم اسلام کے لئے ایک ناسور کی مانند ہے، اسرائیلی جارحیت کے سامنے سینہ سپر ہونے والے فلسطینی مجاہدوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اسرائیلی جارحیت اور مظالم پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کمیشن کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، آج امت مسلمہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لیے کون آواز بلند کرتا ہے۔ پوری پاکستانی قوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ اس موقع پر عالم اسلام اور بالخصوص فلسطینی، کشمیری، یمنی اور بحرین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 932902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش