QR CodeQR Code

مسئلہ فلسطین پر کٹھ پتلی اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی زبانیں گنگ پڑ چکی ہیں، ڈاکٹر صفدر ہاشمی

17 May 2021 02:09

ملتان میں احتجاجی مطاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا خون پوری دنیا میں بہایا جارہا ہے، کشمیر میں ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا بھارت کا تسلط ظلم و جبر جاری ہے جبکہ جمعتہ الوداع سے اسرائیل نے فلسطین بیت المقدس پر حملہ کیا، فلسطینی بچوں، خواتین اور مردوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ملتان کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ او آئی سی اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلمانوں پر ہوتے ظلم پر چپ کیوں پڑ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا خون پوری دنیا میں بہایا جارہا ہے، کشمیر میں ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا بھارت کا تسلط ظلم و جبر جاری ہے جبکہ جمعتہ الوداع سے اسرائیل نے فلسطین بیت المقدس پر حملہ کیا، فلسطینی بچوں، خواتین اور مردوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے حماس اور فلسطینیوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے فلسطین فنڈ قائم کر دیا ہے۔امیر جماعت اسلامی ملتان نے کہا کہ مسلم حکمران چپ کا روزہ توڑیں اور کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے اپنا کردار ادا کریں ان کے پشتیبان بنتے ہوئے کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ لڑیں۔


خبر کا کوڈ: 932903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932903/مسئلہ-فلسطین-پر-کٹھ-پتلی-اقوام-متحدہ-اور-انسانی-حقوق-کی-تنظیموں-زبانیں-گنگ-پڑ-چکی-ہیں-ڈاکٹر-صفدر-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org